عمران نیازی نے 4 سال میں کونسا تیر مارا؟حمزہ شہباز

لاہور:(لیڈر نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لوگ 4 سال سے عمران نیازی کی فضول باتیںسنتے رہے، اب ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں، متحدہ اپوزیشن عمران نیازی کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان عدم تعمیل کے اصول پر کاربند ہیں۔ حکومتی اتحادی بھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے۔ نمائندوں کا موقف ہے کہ عوام کے سامنے کیا لائحہ عمل طے کریں گے، عمران نیازی نے 4 سال میں کونسا تیر مارا؟