لاہور:(لیڈرنیوز)سیاسی رابطے تیز، وفاقی وزیر مونس الٰہی کا جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فونک رابطہ، عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الٰہی سے ٹیلی فون پر بات کی۔مسلم لیگ قائداعظم اور ترین گروپ کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز الٰہی سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔دریں اثناءجہانگیر ترین گروپ نے آج لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ ترین گروپ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سیاسی رابطے تیز‘مونس الٰہی اور علی ترین کاٹیلی فونک رابطہ

















