آئل کمپنیوں کا پٹرولیم قیمتوں کمی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) آئل کمپنیوں اور ریفائنریز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ اوگرا میں آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اوگرا کا اجلاس آج چیئرمین مسرور خان کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں آئل کمپنیوں اور آئل ریفائنریوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ چیئرمین او سی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ موجود ہوں گے۔ ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے خدشات پر غور کیا جائے گا۔ آئل کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا۔ ایکس ریفائنری پرائس ڈپو پرائس اور کمپنیوں کو معاوضے پر بھی بات ہوگی۔