آرپاروالے جگہ جگہ خوار‘اپوزیشن بلیک میلرز کا ٹولہ‘ فرخ حبیب

منڈی بہاﺅالدین:(لیڈرنیوز)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن بلیک میلرزکاٹولہ ہے،اپوزیشن کے جلسے ملک بھرمیں ناکام ہوئے،آریاپاروالے جگہ جگہ خوارہورہے ہیں،شہبازشریف پرفردجرم عائدہونے جارہی ہے،رمضان شوگرملزکے اکاو¿نٹ میں اربوں روپے آتے ہیں،ن لیگ جعلسازی میں ہمیشہ نمبرون رہی،مقصودچپڑاسی کے اکاو¿نٹ میں 4 ارب منتقل ہوتے ہیں،مریم صفدرکہتی رہیں کہ لندن کیاپاکستان میں بھی ان کی کوئی جائیدادنہیں۔