ممبئی: (لیڈرنیوز)بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور موسیقار بپی لہری 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری صحت کے مختلف مسائل کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم انہیں پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔لیکن منگل کو بپی لہری کی طبیعت پھر بگڑ گئی اور انہیں دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور گزشتہ رات انہوں نے ممبئی کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لی۔ڈاکٹر دیپک نام جوشی، ڈائریکٹر، کریٹی کیئر ہسپتال، ممئی کے مطابق، بپی لہری کو صحت کے کئی مسائل تھے۔ اس کی موت آدھی رات سے کچھ دیر پہلے OSA (Obstructive Sleep Apnea) سے ہوئی۔
















