بہت جلد ان لوگوں تک پہنچیں گے جو ٹیکس نہیں دیتے‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، طرز زندگی اچھا ہے لیکن ٹیکس نہیں دیتے، بہت جلد ان لوگوں تک پہنچیں گے جو ٹیکس نہیں دیتے۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ڈائریکٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 220 ملین لوگ کسی بھی ملک کی بڑی طاقت ہوتے ہیں۔ ہم لوگوں کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں غربت میں کمی ہوئی ہے۔ ہمیں خیبرپختونخوا میں ووٹ اس لیے ملے کہ ہم نے وہاں غربت کم کی۔ میں اسے کامیابی سمجھتا ہوں۔ امیر ترین ممالک میں غربت بھی بڑھ گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ 220 ملین میں سے 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ اچھا طرز زندگی گزار رہے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے، جلد ان لوگوں تک پہنچ جائیں گے جو ٹیکس نہیں دیتے، لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا طرز زندگی ہے لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتا۔