ساڑھی بچانے کیلئے ماں نے بیٹے کی جان خطرے میں ڈال دی

ہریانہ:(لیڈرنیوز) بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا، ساڑھی بچانے کے لیے ماں نے بیٹے کی جان خطرے میں ڈال دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ہریانہ کے شہر فرید آباد میں پیش آیا۔ ماں نے اپنے بیٹے کو بستر کی چادر سے باندھا اور ساڑھی لینے کے لیے اسے 10ویں منزل سے نیچے اُتاردیا۔ نچلی منزل پرموجود مکان کافی عرصے سے بند تھا اس لیے خاتون نے اپنے بیٹے کی جان خطرے میں ڈال کر ساڑھی اٹھا لی۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھنے والوں نے ماں کو اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔