اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شیخ رشید نے چیلنج کرتے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے لیے ارکاننہیں پورے کر سکتی، اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار اور حکومت کے ساتھ ہے، آئندہ 50 دن سیاست کے لیے اہم ہیں، عمران خان سرخروہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر داخلہ 14 فروری کو پاکستان آرہے ہیں، 23 سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان روس کے اہم دورے پر جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وراثت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان نہیں پورے کر سکتی‘ شیخ رشید
















