وقت زیادہ نہیں‘ایم کیوایم کوفیصلہ کرناپڑے گا‘ شہباز شریف

لاہور(لیڈرنیوز)ایم کیوایم کے وفدسے ملاقات کے بعد شہبازشریف کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت زیادہ نہیں‘ایم کیوایم کوفیصلہ کرناپڑے گا‘جلدفیصلہ نہ کیاتوقوم ایم کیوایم سے سوال کرے گی،اقتصادی،معاشی اورسیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی ،غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کوترس رہاہے،والدین اپنے بچوں کی فیس دینے سے قاصرہیں،اس سے زیادہ کرپٹ حکومت کاتصورنہیں کیاگیا،سندھ کی صورتحال پرتفصیلی گفتگوہوئی،عمران خان کے کراچی کیلئے1100ارب کے پیکیج کاکیابنا؟عمران خان اپوزیشن کودیوارسے لگاناچاہتے ہیں،ن لیگ نے کراچی میں پانی کے منصوبوں کےلئے بے پناہ فنڈزدیئے،کراچی کاامن نوازشریف دورمیں واپس آیا،عمران خان نے ملک کو تباہ کردیاہے،ایم کیوایم کوپہلے پاکستان پھرحلیف بن کرسوچنا ہوگا۔