سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے‘مصطفیٰ کمال

کراچی:(لیڈرنیوز)سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔ کالے قانون کے خلاف سڑکوں پر نکلنا پڑا۔کراچی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 2013 میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر شب خون مارا، ایم کیو ایم 2013 میں حکومت میں تھی، ان کے سامنے قانون پاس ہوا، پارٹی کے ساتھی کو ہڑتال کرنا یہ جرائم ہیں، آج یہ ہیں۔ کچرا اٹھانے والے کسی کی باری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 سے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، میئر کراچی کے لیے اختیارات مانگ رہے ہیں، کراچی کے عوام کے لیے 18 روز سے دھرنے پر بیٹھے ہیں، جو مذاق اڑاتے تھے۔ ہم میں سے آج کریڈٹ لے رہے ہیں۔