کراچی:(لیڈرنیوز)معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر اور اداکار احد رضا میر کے درمیان فاصلے پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر نے علیحدگی اختیار کر لی ہے تاہم اب اس حوالے سے سجل کا بیان سامنے آیا ہے۔سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ احد آج کل آپ کے ساتھ نظر کیوں نہیں آتا؟جواب میں سجل نے کہا کہ احد ان دنوں کام میں مصروف ہیں، وہ پاکستان میں نہیں ہیں، اسی وجہ سے وہ یہاں ان کے ساتھ نظر نہیں آ رہے۔
#Sajal Ali broke the silence regarding the distance between her husband and actor Ahad Raza Mir
















