ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سرہے نہ پاﺅں‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سرہے نہ پاﺅں‘ ہمیں منظم مافیا کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کی شرح نمو 5.37 فیصد کی تصدیق کر رہا ہے لیکن ایک عجیب و غریب رپورٹ سامنے آئی ہے جس کا کوئی سر ہے نہ پاو¿ں۔ عالمی سطح پر کورونا حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی جا رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پریس ریلیز پر شہ سرخیاں بنتی ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ماند پڑی ہے، کوئی نہیں جانتا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ مالی بدعنوانی کا کوئی ذکر نہیں لیکن پریس ریلیز میں ایسی کہانیاں شامل کی گئیں کہ بدعنوان اپوزیشن بھی حکومت پر تنقید کرنے کی جسارت کرتی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا پیسہ لندن میں ہے اور سیاست پاکستان میں ہے۔


#Fawad Chaudhry #we are facing organized mafia