منی لانڈرنگ کیس‘شہباز‘حمزہ کی عبوری ضمانت میں 28جنوری تک توسیع

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔بینکنگ کرائمز کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع پر اعتراض کیا۔۔