راولپنڈی:(لیڈرنیوز)شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں لڑیں گے، ہر جماعت چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے، اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوں گے۔راولپنڈی میں زیر تعمیر میٹرنٹی اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سال بلدیاتی انتخابات کا سال ہے، عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ہم وہ اتحادی ہیں جو ہر حال میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت غریبوں کا بڑا مسئلہ ہے اور وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا غربت میں کمی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان 5ویں سال میں مہنگائی کا خاتمہ کر دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی آمد کی تاریخ بتائیں، ٹکٹ اپنی جیب سے دوں گا۔ منی بجٹ پاس ہو جائے گا، کوئی قیامت نہیں آئے گی، یہ بھی وقت ہے اتحادی جماعتوں کے ناراض ہونے کا، 50 سال کی سیاست، کسی قبضہ گروپ کو مضبوط نہیں ہونے دیا۔
#Sheikh Rasheed 3Nawaz Sharif's arrival will not make any difference
















