لاہور:(لیڈر نیوز)لیگی رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کی بنیادہیں، سپریم کورٹ نے25مارچ کوبلدیاتی اداروں کی بحالی کاحکم دیاتھا،حکومت نے بلدیاتی نظام کوکھلواڑبنادیا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے کھلواڑسیاہ باب ہے،حکومت نے7ماہ تک سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کیا،پنجاب حکومت نے7ماہ ضائع کردیئے،پنجاب کے عوام کی حق تلفی ہورہی ہے،ریاست خاموش ہے،پنجاب حکومت نے اداروں کوغیرآئینی اقدام سے برطرف کیا،عدالت نے بلدیاتی نظام کی برطرفی کے اقدام کومستردکیا،2ہزارسے زائدبلدیاتی نمائندے انصاف کے منتظرہیں،بلدیاتی نظام سادہ اکثریت یاآرڈیننس سے نافذنہیں کیاجاسکتا۔
#Ahsan Iqbal #government has made the local government system a toy
















