ہمیں انجینئرڈالیکشن میں پھنساکراپنوں کو جتوایاگیا‘ زرداری

نوابشاہ:(لیڈر نیوز)آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں انجینئرڈالیکشن میں پھنساکراپنوں کو جتوایاگیا‘پیپلز پارٹی نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاو¿س نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے مسائل پر مرہم رکھا۔ جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے، دوسروں سے ڈبل، ٹرپل کام، یہ زندگی کا سفر ہے، اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک عید جیل میں گزاریں، ایسا ہمیشہ ہوتا ہے، یہ عوام کا سرمایہ ہے، ہمیں اس سفر میں جدوجہد میں رہنا ہے، آپ نے دیکھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے۔ میں انہیں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ محنت کریں، پاکستان میں غربت ہے، عوام کا حال برا ہے، ہمارے دور میں کیا تھا، اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہر چیز کا ریٹ کیا تھا، اب کیا ہے، یہ کہنے کی ضرورت نہیں، دوسرا مرحلہ کیسے طے کرنا ہے، کیسے آگے بڑھنا ہے اور ملک کیسے چلانا ہے۔


#Asif Ali Zardari #PPP has never made false promises