لاہور:(لیڈرنیوز)پیپلز پارٹی نے پشاور میں کھلی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کے 120 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے جمع ہوئے، 50 پریزائیڈنگ افسران نے شام 4 بجے کے بعد نتائج جمع کرائے، ای سی پی پریذائیڈنگ کی تحقیقات کرے۔ افسران نے تاخیر کیوں کی؟ پشاور میں 30 پریزائیڈنگ افسران تاحال لاپتہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کو پتہ چلے کہ 30 پریزائیڈنگ افسران کہاں ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پشاور میں ڈسکہ 2 کی سکریننگ ہو رہی ہے، صوبائی حکومت کا طریقہ کار ڈسکہ جیسا ہے، الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کا نوٹس لے، پشاور شہری علاقہ ہے، نتائج میں تاخیر اور پریزائیڈنگ افسران . گمشدگی ایک تشویش ہے۔
#PPP demanded notice from Election Commission against open rigging in Peshawar #Senator Sherry Rehman
















