پشاور:(لیڈرنیوز)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی سے آگاہ ہیں دو تین ماہ میں اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نچلی سطح پر بڑے الیکشن ہوئے۔ جہاں غلطیاں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں نہیں دہرائی جائیں گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شکر ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ایم این ایز، ایم پی اے تک رسائی نہیں تھی، اس لیے انہیں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے ووٹ میں کمی نہیں آئی، اگلے انتخابات میں جیتوں گا۔
#Shaukat Yousafzai termed inflation as the reason for defeat in local body elections
















