دنیاافغانستان کی غیرمستحکم ‘دیوالیہ صورتحال کی متحمل نہیں ہوسکتی

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)آرمی چیف سے جرمنی کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا‘ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی‘آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کاخواہشمند ہے،پاکستان علاقائی امورمیں جرمنی کے کردار کوسراہتا ہے،دنیاافغانستان کی غیرمستحکم اوردیوالیہ صورتحال کی متحمل نہیں ہوسکتی،افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے مخلصانہ عالمی کردارکی ضرورت ہے،جرمن نمائندہ خصوصی جیسپروائیک نے خطے میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔


#German Special Representative for Afghanistan meets Army Chief bajwa