اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا ہے، آصف زرداری پر بغیر کسی ثبوت کے ریفرنس بنائے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس ہمارے مو¿قف کی تائید کرتے ہیں، پیپلز پارٹی بھی یہی سوال کرتی ہے، ثبوت نہیں تو کس کے کہنے پر؟ کیا حوالہ جات؟ حیرت کی بات ہے کہ عدالت ثبوت مانگ رہی ہے۔ نیب کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا جاتا۔شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری 12 سال جیل میں گزار چکے ہیں اور گزشتہ تین سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
#Sherry Rehman #NAB and government nexus has now been exposed #references were made on Asif Zardari without any evidence
















