پشاور:(لیڈرنیوز) خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں موروثی سیاست غالب آگئی۔ صوبے میں حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رشتہ دار اور قریبی ساتھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں سے متعلق سیاسی جماعتیں موروثی سیاست کا شکار ہوگئیں۔ موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے والی جماعتیں خود ٹوٹ گئیں۔خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف بھی موروثی سیاست میں دھنسی ہوئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود خان کے بھائی احتشام خان کو تحصیل متھرا سے سٹی میئر، وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک کو نوشہرہ اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ . سپیکر قومی اسمبلی سپیکر اسد قیصر کے بھائی اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا بھی تحصیل چیئرمین کے عہدے کے امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی کی موجودہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر کے بیٹے زرک خان بھی میئر شپ کے امیدوار ہیں۔ جے یو آئی نے سابق سینیٹر غلام علی کے بیٹے اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی رشتہ دار زبیر علی کو بھی میدان میں اتارا۔جماعت اسلامی، اے این پی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں پشاور میں موروثی سیاست کا شکار نہیں ہوئیں۔
#local body elections held in Khyber Pakhtunkhwa, hereditary politics prevailed
















