ریاض:(لیڈر نیوز) سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہور مقابلہ حسن میں اونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی انجکشن استعمال کرنے پر 40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول پر کریک ڈاو¿ن کیا اور 40 سے زائد اونٹوں کو بوٹوکس انجیکشن، فیس لفٹ اور دیگر معمولی سرجریوں پر مقابلے میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا۔سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اور خوبصورت بنانے کے لیے مصنوعی مصنوعات کے استعمال پر سخت پابندی ہے۔اونٹوں کے مقابلے میں اونٹ کا سر، گردن، کہنی اور اونچائی کو فاتح سمجھا جاتا ہے۔ اونٹوں کی خوبصورتی کے مقابلے کی فاتح کو 66 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
#beauty contest of camels in Saudi Arabia #riyadh More than 40 camels have been disqualified for using special injections to beautify camels
















