گورنر سندھ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اعتراضات کیساتھ واپس کر دیا

کراچی:(لیڈرنیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اعتراضات کے ساتھ واپس کر دیا۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کو بل پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ترامیم سے ڈی ایم سی کے خاتمے سے ہم آہنگی کے مسائل پیدا ہوں گے، میونسپل کارپوریشن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس سے محروم ہوجائے گی، تجارت کا خطرہ بھی ہے۔اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ ترمیمی بل کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، نئے نظام سے ہسپتالوں، ڈسپنسریوں، میڈیکل کالجوں اور تعلیمی اداروں کو ہٹانے سے بلدیاتی ادارے مزید کمزور ہوں گے۔


#Governor Sindh Imran Ismail returned the Local Government Amendment Bill with objections