کوئٹہ:(لیڈرنیوز)جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مفاد میں مائنس ون کا فارمولا تسلیم کیا ہے۔ وہ اب بھی حکومت کا حصہ ہے۔ چاہتے ہیں کہ ترقی کا عمل چلتارہے‘کوشش ہوگی صوبے کے بڑے مفادمیں چیزوں کو آگے لے کرجایاجائے۔بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی اور نئی حکومت کے قیام کے تقریباً ایک ماہ بعد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کوئٹہ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کوئٹہ پہنچے ہیں۔چارپانچ ماہ سے سرکاری مشینری مفلوج ہوکررہ گئی‘ انہیں غیر ضروری حالات کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔اپنے قریبی ساتھی ظہور بلیدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ وہ بھی اس بجٹ کا حصہ تھے جو ہم نے پیش کیا۔ پارٹی کوسنبھالنے والے لوگ آگے آئیں‘پارٹی کے رہنماءاور کارکن نہیں سمجھتے توپارٹی کی صدارت چھوڑنے کیلئے تیارہوں۔
#Jam Kamal #accepted the formula of minus one in the interest of Balochistan
















