اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں کی جا رہی اور گیم صرف عمران خان کی ہے اس لیے وہ پانچ سال پورے کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد نہیں ہوتی جب کہ اے پی ایس شہداءکے اہل خانہ کی درخواست پر کارروائی کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں کی جا رہی، کھیل صرف عمران خان کا ہے، کوئی خطرہ نہیں، عمران خان کی حکومت کامیاب ہو کر پانچ سال پورے کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلوں کا اطلاق حکومت اور وزیر اعظم پر بھی ہوتا ہے، اس لیے سپریم کورٹ جو کہے وزیر اعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔
#Pakistan #Imran Khan will complete five years #Sheikh Rasheed
















