موبائل فون میں مگن خاتون بچے سمیت گٹرمیں جاگری

فریدآباد:(لیڈر نیوز)گھومتے پھرتے بے سہارا ہونا خطرناک ہوسکتا ہے۔یہی کچھ ایک ہندوستانی خاتون کے ساتھ ہوا جو اپنے موبائل فون میں اس قدر مگن تھی کہ اسے اپنے سامنے گٹر بھی نظر نہیں آیا اور وہ گود میں بچے کے ساتھ اس میں گر گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ایک شیر خوار بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے اور موبائل فون کان کے ساتھ لگائے جارہی ہے،اس دوران خاتون نے اشتہاری سٹینڈ کو بھی نظرانداز کیااور بچے سمیت کھلے گٹرمیں جاگری۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فرید آباد ، ہریانہ میں پیش آیا۔ واقعے کے فورا بعد قریبی لوگوں نے خاتون اور بچے کو باہر نکالا۔ حادثے میں ماں اور بچہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔


#Indian woman fell into gutter with the baby in her lap #incident took place in Faridabad, Haryana