نیوزی لینڈٹیم کوجوبھی دھمکیاں دی گئیں ان کامنبع بھارت تھا

کابل:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاو¿نٹ سے نیوزی لینڈکودھمکی دی گئی،سنڈے گارڈین نے نیوزی لینڈٹیم کے دورے کیخلاف دھمکی آمیزآرٹیکل لکھا،نیوزی لینڈکی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے انکی ٹیم پرسکیورٹی کیلئے لگائی،نیوزی لینڈکے مارٹن گپٹل کی اہلیہ کودھمکی آمیزای میل بھیجی گئی،مارٹن گپٹل کی اہلیہ کوبھیجی گئی ای میل اکاو¿نٹ سے ابھی تک صرف ایک ہی ای میل بھیجی گئی،تمام واقعات کے باوجودنیوزی لینڈنے پاکستان کادورہ منسوخ نہیں کیا،نیوزی لینڈکی ٹیم کودورہ پاکستان دوران بھرپورسکیورٹی فراہم کی گئی،وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈٹیم کیلئے سکیورٹی کاایک جامع پلان جاری کیا،نیوزی لینڈٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں3 دن پریکٹس کی،میچ کے دن صبح 10بجے نیوزی لینڈنے دورہ منسوخ کرنے کابتایا،نیوزی لینڈسے پوچھاگیا ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بتایاجائے،ایس سی اواجلاس کے موقع پرنیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان میں موجودتھی،ایس سی اومیں وزیراعظم کی تقریرکے بعدان کودورہ منسوخی سے متعلق آگاہ کیاگیا،وزیراعظم نے نیوزی لینڈکی ہم منصب سے دورہ سے متعلق بات کی،حمزہ آفریدی نامی جعلی آئی ڈی سے نیوزی لینڈکودھمکی آمیزای میل بھیجی گئی،حمزہ آفریدی کی جعلی آئی ڈی بھارت سے جنریٹ کی گئی،نیوزی لینڈٹیم کوجوبھی دھمکیاں دی گئیں ان کامنبع بھارت تھا،نیوزی لینڈٹیم کوتھریٹ بھارت سے گئی اورلوکیشن سنگاپوردی گئی،17 ستمبرکوحمزہ آفریدی کے نام سے جی میل پرای میل آئی ڈی بنائی گئی،ای میل آئی ڈی بنانے کے15منٹ بعدنیوزی لینڈکی ٹیم کودھمکی آمیزپیغام بھیج دیا،حمزہ آفریدی کی ای میل آئی ڈی وی پی این کے ذریعے بھارت میں بنائی گئی۔


#India was the source of all the threats made to the New Zealand team #Fawad Chaudhry #Ehsanullah Ehsan's fake Facebook account has threatened New Zealand