لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آف ویمن کی وفدکے ہمراہ ملاقات‘خواتین پرتشددکی روک تھام اورحقوق کیلئے اقدامات پربات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ملازمت پیشہ خواتین کیلئے 18 ویمن ورکرزہاسٹل قائم کیے ہیں،ملازمت پیشہ خواتین کیلئے1221 ڈےکیئرسینٹربھی قائم کیے ہیں۔
#Chairperson National Commission of Women met with a delegation of Punjab Chief Minister #violence against women
















