اسلام آباد: (لیڈر نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رائے عامہ تبدیل کرنے کاکسی کو حق نہیں ، پاکستان کا مسئلہ الیکشن اصلاحات نہیں بلکہ انتخابی چوری ہے ، توشہ خانہ کوئی نئی چیز نہیں ، اس میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات تحریری ہونی چاہئیں تاکہ انتخابی چوری کو روکا جا سکے ، ووٹ کا حق پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کو دیا گیا ہے ، رائے عامہ تبدیل کرنے کا حق نہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے خود چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز کیا تھا۔یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن چرانا چاہتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں ، اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کردار کشی کر رہے ہیں ، اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کا نام تجویز نہیں کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت نارووال کو بھارت نہ سمجھے ، یہ ملک کا حصہ ہے ، قومی کھیلوں کے منصوبے کو نقصان پہنچا ، کروڑوں روپے کا سامان ضائع ہو گیا ، کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 ، 4 فٹ گھاس ا±گ گئی ، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ، ہم نے بمشکل کھیل کے میدان بنائے ، کھیل کے میدان حکومتی ناکامی کی وجہ سے ٹوٹ رہے ہیں۔
#Pakistan's problem is not electoral reform but election theft #Shahid Khaqan Abbasi #government should not consider Narowal as India #Ahsan Iqbal
















