سیریزمنسوخی‘دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی‘ شیخ رشید

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکے سکیورٹی انچارج نے کہا سکیورٹی خدشات ہیں ،نیوزی لینڈسکیورٹی انچارج سے پوچھاکیاخدشات ہیں توبتایانہیں گیا،نیوزی لینڈسکیورٹی انچارج کوکہابغیرتماشائیوں کے میچ کھیلیں،ہم نے نیوزی لینڈٹیم کوبہترین سکیورٹی دی،نیوزی لینڈدورے کوسازش کے تحت ختم کیا گیا، دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی ہے، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کوقربانی کابکرا بناناچاہتے تھے،وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈکی وزیراعظم سے رابطہ کیا،وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا اطلاع ہے ٹیم باہر نکلی توحملہ ہوسکتاہے،ہمارے کسی ادارے کوتھریٹ موصول نہیں ہوا،بھارتی میڈیاپاکستان کےخلاف زہراگل رہا ہے،بھارت کی سوئی پاکستان کے معاملے پرپھنسی ہوئی ہے،انگلینڈ کی ٹیم انہی باتوں پرغورکررہی ہے،انگلینڈ کی ٹیم کوخوش آمدید کہیں گے،انگلینڈ ٹیم 24گھنٹے میں فیصلہ کرے گی،برطانوی ٹیم کیلئے انتظامات مکمل ہیں،فیصلہ انگلینڈ نے کرنا ہے،جس کی بھی سازش ہے نام لینا مناسب نہیں،وزارت داخلہ کی کوئی ناکامی نہیں ہے،پاکستان کے دونوں بارڈرمحفوظ ہیں ،انسانی بنیادوں پرافغانستان کی مددکررہے ہیں،افغانستان کوکب تسلیم کرناہے یہ فیصلہ عمران خان کریں گے،پاکستان میں ہرحال میں امن قائم رہے گا،قومی سلامتی کے معاملے پرپورا ملک متحد ہے۔پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دیں گے؟کوئی عقل کی بات کرو،وفاقی وزیرداخلہ کا جواب


#hands wearing gloves have conspired #Sheikh Rasheed #new zealand tour ended under conspiracy