اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 83 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 26410 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1190136 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 46960 ، سندھ میں 440164 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 165980 گلگت بلتستان میں 32456 ، اسلام آباد میں 10084 ، اسلام آباد میں 11550 اور آزاد کشمیر میں 32942 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 18223308 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60537 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1071976 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5389 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 83 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 26413 ہوگئی۔ پنجاب میں 12118 ، سندھ میں 7030 ، خیبر پختونخوا میں 5155 ، اسلام آباد میں 877 ، بلوچستان میں 342 ، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 712 مریض فوت ہوئے۔
#Corona in Pakistan #leadernews #National Command and Operations Center


















