اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز پہلے بھی نہیں سنی گئی ، عمران خان نے اشرف غنی کو انتخابات نہ کرانے کی تجویز دی تھی ، لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز کو قبول نہیں کیا۔ اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ، افغانستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں جہاں سے لوگ نکل سکیں ، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے حالات مستحکم رہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد کابل ایئرپورٹ کو کھول دیا جائے۔
#we are trying to open Kabul airport as soon as possible #Fawad Chaudhry #leadernews #Pakistan's proposal on Afghanistan issue has not been heard before
















