مفاہمت تو دور‘حکومت سے بات بھی نہیں ہونی چاہئے‘ مریم نواز

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنے اسلام آبادہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے اگلے الیکشن میں حکومت کے کرپشن پلان کوروکاجائے،مفاہمت تو دورکی بات ،حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہئے،حکومت کی کارکردگی کوتباہی کہنا چاہیے،ملکی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی،حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے،کس نے کس کاوقت ضائع کیاسب کے سامنے ہے،میرا ایک ہی بیٹاہے اوراسکے نکاح میں شرکت کیلئے نہیں جاسکی،بیٹے کے نکاح میں جانے کی اجازت مانگی نہ مانگ سکتی ہوں،حکومت کی توجہ میڈیا اور اپوزیشن کو کنٹرول کرنے پر ہے ،تمام پارٹیوں کو حکومت کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کردی،ساڑھے 3 سال میں کسی نے یہ خبرسنی کہ چینی، آٹا سستاہوگیا؟یہ مسلط کی گئی حکومت ہے،یہ احتساب نہیں ،انتقام ہے،حکومتی انتقام کے سامنے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں ہے،ریگولیٹری اتھارٹی بل میڈیا کی زبان بندی کاتسلسل ہے،حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں۔


#performance of the government should be called catastrophe #leadernews #government's focus is on controlling the media and the opposition #Maryam Nawaz