سیمی راحیل کی طبیعت ناساز، مداحوں کی صحت یابی کی دعا

کراچی : (لیڈرنیوز) سینئر اداکارہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سیمی راحیل شدید علیل ہوگئیں۔سینئراداکارہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی۔ شیئر کی جانے والی پوسٹ میںسیمی رحیل نے بتایا کہ اللہ کے فضل اور مہربانی سے میں صحتیاب ہورہی ہوں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی توانائی بحال کرنے کے عمل میں ہیں۔سیمی راحیل نے کوویڈ 19 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس سے سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے ہیں کہسیمی راحیل بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں اور اب صحتیابی کے عمل میں ہیں۔سینئراداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں سمیت لاتعداد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہے ہیں۔


#seemi raheel is unwell, praying for the recovery of her fans #leadernews #Seemi Raheel informed the fans about her condition in an Instagram post