اہلیہ کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنیوالے کو سومی چوہان کا جواب

کراچی:(لیڈرنیوز) اہلیہ اداکارہ صنم چوہدری کو ’چڑیل‘ کہنے والے شخص کوگلوکار اور موسیقار سومی چوہان نے کرارا جواب دیتے ہوئے خاموش کرالیا۔سومی چوہان کی اہلیہ صنم چوہدری نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور آنکھوں کی تعریفیں کیں، ان کی تصاویرپر وہیں کچھ افراد نے نامناسب کمنٹس بھی کیے۔ فرحان نامی اکاﺅنٹ سے بھی ایک کمنٹکیا گیا۔ صنم چوہدری کی تصویر پرفرحان نامی اکاﺅنٹ سے کمنٹ کیا گیا کہ اداکارہ ’چڑیل‘ کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔صنم چوہدری کے لیے نامناسب لفظ استعمال کرنے والے شخص کو ان کے شوہر سومی چوہان نے فوری طور پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ نہیں بلکہ ’چڑیل‘ وہ کی طرح ہیں۔ساتھ ہی سومی چوہان نے انہیں ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اداکارہ ماہرہ کی تصویر پروفائل پر لگائی ہوئی ہے ، کیوں کہ حقیقت میں وہ ’چڑیل‘ ہوں گے۔ کرارا جواب دیے جانے پر اداکارہ صنم چوہدری بھی خوش ہوئیں اور انہوں نے سومی چوہان کی تعریف کی۔


#Singer and musician Sumi Chauhan #leader news #Sanam Chaudhry #Mahira Khan