بھگوڑوں نہیں‘پارلیمانی قیادت سے بات کرینگے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دو ٹوک حکومتی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھگوڑوںسے نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں موجود قیادت سے بات کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان یا مریم نواز پارلیمانی نظام کا حصہ نہیں ہیں۔ نواز شریف اور متحدہ بانی قانون سے بھاگے ہوئے ہیں ، ملزمان کو پارٹی کی قیادت کا کوئی حق نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نظام کو طاقتور ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اگر جمہوریت کو زندہ رکھنا ہے تو ایک نظام وضع کرنا ہوگا۔ ہر ہارنے والا کہتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ، الیکشن ہارنے کے بعد ن لیگ دھاندلی کا الزام لگا رہی ہے۔ اگر اپوزیشن ووٹنگ مشین پر متفق نہیں ہے تو اپنی تجاویز لائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ انتخابی اصلاحات سے متعلق ہماری تجاویز سے متفق نہیں ہیں تو اپنی تجاویز لائیں۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ الیکٹرک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کام کر رہے ہیں۔ ای وی ایم بھی انتخابی اصلاحات میں سے ایک ہے۔ اگر ہر ہارنے والا دھوکہ دہی کا الزام لگاتا ہے تو جمہوریت کیسے آگے بڑھے گی؟


#Fawad Chaudhry #leadership in Parliament #leader news #Mian Nawaz Sharif #Maulana Fazlur Rehman #Maryam Nawaz #parliamentary system