کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا‘بزدار

لاہور: (لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت نے پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے ، اپوزیشن کا کوئی ایجنڈا نہیں ، کرپٹ عناصر کو صرف لوٹ مار کے ذریعے جمع کی گئی دولت کو بچانے کی فکر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، ان کے دور میں کرپشن عروج پر تھی ، سابق حکمرانوں نے ملک اور قوم ، سابقہ ادوار کے سامنے صرف ذاتی مفادات رکھے۔ اگر کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبتا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں حکومتی خزانے کو بے رحمانہ طریقے سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا ، قوم غیر جانبدارانہ احتساب کے حق میں ہے ، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں ، اپوزیشن جمع شدہ دولت کو لوٹ مار سے بچانے میں ناکام رہی۔ کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔


#corruption has pushed Pakistan backwards #leader news aChief Minister Usman Buzdar #Prime Minister Imran Khan