کراچی: (لیڈرنیوز)اداکارہ مایا علی نے گزشتہ روزدوستوں کے ہمراہ اپنی 32ویں سالگرہ منائی، ہولی تھیم برتھ پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔انسٹا گرام پر مایا نے سالگرہ کے کیک کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں زندگی کا ایک اور سال دیکھنے پر خوشی کا اظہارکیا۔دوستوں کے ساتھ پارٹی میں مایا نے ہولی کی طرز پر سجاوٹ و اہتمام کرتے ہوئے سالگرہ منائی جس میں سبھی نے سفید لباس پہن رکھے ہیں۔ان تصاویر میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین اور فیشن ماڈل حنا آفریدی نمایاں ہیں۔
#Holi Theme Birthday Party #leader news #Maya Ali #social media #fashion designer Hassan Shehryar
















