کشمیرمیں ریفرنڈم‘اپوزیشن لیڈرنے وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے آزاد کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کرنے کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی آزادکشمیر میں ریفرنڈم کے بارے میں بات کرکے پاکستان کے تاریخی اور آئینی مو¿قف سے ہٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ پر پاکستان کے تاریخی مو¿قف اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر مو¿قف کو پوری قوم مسترد کرتی ہے ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا فیصلہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام شفاف ، آزاد رائے شماری کے اٹل حق سے کیا جائے گا ، جو پاکستان اور کشمیر کے عوام کا مو¿قف تھا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کشمیریوں پر ان کی رضامندی اور مشاورت کے بغیر کوئی بھی حل مسلط کرنا بھارت کی مدد اور مسئلہ کشمیر کے ساتھ غداری کرنے کے مترادف ہے۔


#Shahbaz Sharif #Imran Khan #leader.com.pk #referendum in Azad Kashmir #Imran Niazi #UN Security Council #Jammu and Kashmir #Pakistan and Kashmir