جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں‘شلپا شیٹھی

ممبئی:بالی ووڈانڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کے ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن اسے کرنے سے انکارکی وجہ یہ تھی کہ میں اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند تھی اور نہ ممبئی چھوڑنا چاہتی تھی۔یادر ہے کہ اداکارہ کی آخری فلم2007 میں سامنے آئی تھی اور یہ فلمساز انوراگ باسو کی فلم ’Life in a metro‘ اور دھر میندر کے ساتھ فلم ’Apney‘ تھی جس میں شیلپا شیٹھینے اداکاری کی تھی۔جبکہ اسی سال اداکارہ نے برطانوی رئیلیٹی ٹی وی سیریز سلیبریٹی بگ برادر سیزن فائیو میں حصہ لیا اور شلپاسیٹھی بطور فاتح ابھر کر سامنے آئی تھیں، اس شو نے انھیں ایک عالمی سطح کی شخصیت بنادیا تھا۔46 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں اچھی آفرز ملتی ہیں جس میں کہ ہالی ووڈ کی پیشکش بھی شامل ہے، لیکن امریکا منتقل ہونے میں وہ دلچسپی نہیں رکھتی۔


#Shilpa Shetty #Bollywood actress #leader news #Life in a Metro #Apney #Big Brother Season Five