سال ہوگئے حکومت کوئی تو کیس ثابت کرے‘شاہد خاقان

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سال ہوگئے ہیں حکومت کوئی تو کیس ثابت کرے، احتساب نہیں انتقام ہی انتقام چل رہاہے، عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جائے کہ نیب کے کیسز کیا ہیں ؟ ملک میں انصاف کا نظام ایسا ہے جو تقاضے ہی پورے نہیں کرتا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) روز دعوے کرتے ہیں کہ احتساب کا عمل جاری ہے تاہم احتساب کا کوئی عمل جاری نہیں ہے بلکہ انتقام ہی انتقام چل رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے،کیس ثابت نہیں ہوتا اور ضمانت ہو جاتی ہے،حکومت کو 3 سال ہوگئے وہ کوئی تو کیس ثابت کرے۔رہنماءپاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وفاقی وزراء ساتھ مل کر پریس کانفرنسز کرتے ہیں ان کو یہ حق کس نے دیا ؟ عدالت کہہ چکی ہے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو پھر کیس ہے کیا ؟رہنماءن لیگ نے کہا کہ یہاں انصاف کے بنیادی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جائے کہ نیب کے کیسز کیا ہیں ؟ ملک میں انصاف کا نظام ایسا ہے جو تقاضے ہی پورے نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے دعویدار اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو پڑھیں،عدالتوں میں بلانا صرف زبان بندی کی کوشش ہے جبکہ حکومتی وزرا اور سرکاری افسران خود کہہ رہے کہ نیب زدہ ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔


#Shahid Khaqan Abbasi #leader news #Pakistan Muslim League-Nawaz #NAB #chairman National Accountability Bureau