ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی: گذشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔سٹیٹ بینک کے ایک بیان کے مطابق مالی سال 21 میں ترسیلات زر سالانہ 29.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ، کارکنوں کی ترسیلات مسلسل 13 ویں مہینے تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے ایک بیان کے مطابق ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2021 میں تقریباً 2.7 بلین ڈالر کی ترسیل کی ، جو جون 2020 سے 9 فیصد اور مئی 2021 سے 8 فیصد زیادہ ہے۔ 2003 کے بعد اس کی ترقی کی تیز رفتار شرح ہے۔


#Remittances #Overseas Pakistanis #leader news #state bank of pakistan #Karachi