گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کردیاگیا

نیویارک:دنیا بھر میں گوگل میپس لوگوں کی پسندیدہ ایپس میں سے ایک ہے اور ایپ میں ایک اور کارآمد اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایپ گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے ٹائم لائن کا جوحصہ ہوگا اور ماہانہ بنیادوں پریہ صارفین کے سفر کے موڈز کو ٹریک کرے گا۔ بتدریج یہ فیچرمتعارف کرایا جارہا ہے اور تمام صارفین کوبہت جلد دستیاب ہوگا۔انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ انہیں اس فیچر سےیہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے پیدل چل کر کتنا وقت گزارا۔اس کے علاوہ صارفین کو ذاتی اعدادوشمار سے اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔گوگل کی جانب سے انسائیٹ فیچر کو ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ کونسا دن مہینے کاسب سے زیادہ مصروف گزرا۔سرگرمیوں کویہ فیچر ٹریک کرے گا اور وہ بھی زیادہ تفصیلی انداز سے، اب یہ آپ پر ہے کہ اس کو آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک؟ ۔ابھی اس فیچر کوجرمنی اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی بہت جلد دستیاب ہوگا۔میپس کے یوزر انٹرفیس میں بھی گوگل کی جانب سے کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور وائس اسپیسز کو کم کیا جارہا ہے، نئے فلوٹنگ بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جو ٹائم لائن میں تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم رکے گا۔ایک نئے ٹرپس ٹیب کا بھی اضافہگوگل میپس میں کیا جارہا ہے۔


#Google Maps #leader.com.pk #NEW YORK #media reports #travel modes #timeline