عامر خان اور اہلیہ میں15برس بعد طلاق ہوگئی

بمبئی :بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن را سے15برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا۔عامر خان اور کرن را نے طلاق کا اعلان اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ یہ شادی کا اختتام ہے لیکن ایک نئے سفر کے طور پراسے دیکھا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم نے ایک ساتھ زندگی بھر کے تجربات، خوشی و غم میں15خوبصورت برسوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اس دوران ہمارے تعلقات میں صرف اعتماد ، احترام اور محبت کا ہی اضافہ ہوا ہے۔علیحدگی سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن اب شوہر اور بیوی کی حیثیت سے نہیں بلکہ شریک والدین اور کنبہ کے طور پر۔انہوں نے بتایا کہ علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا لیکن اب باضابطہ طور پر اعلان کیا جارہا ہے۔


#Aamir Khan #announced his divorce #Karan Rao #Bollywood star