لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم دے دیاجس کے بعد خواجہ آص کو رہاکردیاگیا،جیل حکام خواجہ آصف کی رہائی کے احکامات لیکرہسپتال پہنچے اورعملے کو رہائی کی روبکاردیکرروانہ ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں کل خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی 10 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔یاد رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ خواجہ آصف نے 27 مارچ 2021 کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
#accountability court #Khawaja Asif #PML-N leader #money laundering #Lahore High Court #assets case
















