لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی طرح کی رعایت کے مستحق نہیں ، اس طرح کی بزدلانہ حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر ہمدردیاں متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، حکومت پنجاب اس افسوسناک واقعے میںمتاثرہ افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اندوہناک واقعہ ذمہ دارقانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے‘ معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کی ہے ، مٹھی بھر دہشت گردوں کو امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ابدی قربانیاں دینے والے بہادر قوم کے ارادے نہیں متزلزل کرسکتے ، ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل عملہ نے زخمیوں کی پوری دیکھ بھال کی ہے۔ میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکرگزار ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
#Chief Minister Usman Bazdar #anti-national elements #terrorism
















