پیپلز پارٹی حکومت کی آلہ کار بن گئی ‘مولانافضل الرحمن

ملتان: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ فیصلے کیے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں اپنے مقاصد کے لئے نئے قانون متعارف کرائے جارہے ہیں ، عام آدمی سے حقوق چھین رہے ہیں ، ادارے ایسے کام کررہے ہیںجوکسی قسم کے قانون کے پابندنہیں ہیں‘ان لوگوں کا پی ڈی ایم کو توڑنے میں بھی کردار ہے ، جبکہ پارٹیاں بھی ٹوٹ رہی ہیں۔ صحافی مارے جا رہے ہیں ، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کی آواز بن چکی تھی ، لیکن پیپلز پارٹی حکومت کا آلہ کار بن گئی ، پی ڈی ایم حکومت کے خلاف متحد تھی ، اس میں رکاوٹ ڈال کر کس نے فائدہ اٹھایا ، پیپلز پارٹی نے کچھ فیصلے کئے جس کے بعد سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ PDM چھوڑنے والوں کے لئے راستے بند نہیں کئے ، اگر پیپلز پارٹی واپس آنا چاہتی ہے تو راستہ کھلاہے ۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اگر استعفے اجتماعی طور پر نہ دیئے گئے تو حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کے مترادف تھا ۔


#Multan #PDM #Maulana Fazlur Rehman #PPP #democracy #Jamiat Ulema-e-Islam #JUI chief #Pakistan