اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ رات بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ گذشتہ رات بلوچستان میں ہمارے فوجیوں پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے ، جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ ان دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
#Prime Minister #Imran Khan #ISLAMABAD #terrorists #Balochistan #terrorist attack #Balochistan #Pakistan
















