اسلام آباد:فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کاکام ہے کہ وہ نام بلیک لسٹ میں شامل کریں یا ختم کریں ، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ شہباز شریف کے وکیلوں نے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے ان کا نام ہٹانے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو ابھی تک کوئی درخواست پیش نہیں کی ۔ صرف زبانی بیانات پر ریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
زبانی بیانات پر ریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا‘فوادچوہدری
















