ممبئی:متنازعہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس نہیں ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا ، " تمام بری عادتیں ترک کردی اور میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا ہے۔ صرف غصہ ہے جو بہتر ہوجائے گا۔"انہوں نے کہا ، "میرے گھر والے اور مجھے بالکل بھی کورونا نہیں ہوسکتا ۔ ویکسین کا میرا حصہ کسی اور کو دینا چاہئے ، بس اتنا ہی میں کہہ سکتی ہوں۔"
















